ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا کے انتخابات،صدر یئول کو جاپانی وامریکی رہنماوں کی مبارک باد

جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیڈا نے جنوبی کوریائی سیاستدان یون سوک یئول کی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر محتاط انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا ہے۔

جاپان کے ماہرین و حکومتی اہلکاروں کی طرف سے توقع کی جا رہی ہے کہ قدامت پسند یون کی حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات میں بہتری کا باعث بنے گی۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی یون سوک یئول کی انتخابات میں کامیابی کا خیر مقدم کیا ہے۔

سبکدوش ہونے والے جنوبی کوریائی صدر مون جے ان کے اقتدار میں سیئول اور ٹوکیو کے باہمی و سفارتی تعلقات انتہائی خراب ہو گئے تھے۔

کشیڈا نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی اشد ضرورت ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں