ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس باہر نکلے، انصارلاسلام کے لوگ ہر ممبر کے ساتھ پارلیمنٹ لاجز میں رہیں گے

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) اور جمعیت علمائے اسلام  ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز سے پہلے پولیس نکلے پھر انصارلاسلام کے رضاکار ہر ممبر کے ساتھ لاجز میں رہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ  انصارلاسلام کے لوگوں کی ابھی تک کسی کے ساتھ کوئی جھڑ پ نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی تصادم ہوا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے لوگ مسلح نہیں ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ پُر تشدد ماحول بنانا پی ٹی آئی کا رویہ رہا ہے، حکومتی اراکین ممبر کو یرغمال بنانے کے لیے حربے استعمال کررہی ہے، اگر پارلیمنٹ کے اندر کوئی بدمزگی ہوئی تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

خیال رہے کہ وزیر داخلہ نے  پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کے لوگوں کے داخل ہونے پر کہا ہے کہ انصار الاسلام کے 10 لوگوں کی انٹری ہوئی باقی 40لوگ بغیر انٹری کے اندر گھسےہیں ، پولیس اہلکار وں کے ذریعے تمام لوگوں کو باہر نکالیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں