ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن کا صدر علوی کیخلاف مواخذے کی تحریک لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)متحدہ اپوزیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے فوری بعدصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لائی جائے گی ،نئے صدر مملکت کے امیدوار کے لیے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں میں یہ طے ہوگیا ہے کہ صدر پیپلزپارٹی یا جے یو آئی (ف) سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں