ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ کے جہاز کا انجن فیل، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی

فلوریڈا: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فلوریڈا کے شہر پام بیچ لے جانے والے طیارے کا ایک انجن فیل ہوگیا جس کے بعد طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ سابق صدر ٹرمپ کو نیو آرلینز سے واپس فلوریڈا لارہا تھا۔ طیارہ پاکستانی امریکن جاوید انور کا تھا جو سابق صدر ٹرمپ کے انتہائی قریب ہیں۔رپورٹس کے مطابق طیارے میں سیکرٹ سروس ایجنٹس، سپورٹ اسٹاف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ مشیر بھی سوار تھے۔ طیارے کے تین میں سے ایک انجن فیل ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں