ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ نے روس کے 386 اسمبلی ممبران پر پابندیاں لگا دیں

برطانیہ نے روس پارلیمنٹ کی زیریں شاخ دُوما  کے 386 ممبران پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

برطانیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں دونیتسک اور لوہانسک کے ساتھ تعاون کی وجہ سے دُوما کے 386 ممبران پر پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق برطانیہ کی وزیر خارجہ لِز ٹروس کے پابندیوں کی رُو سے روسی اسمبلی ممبران برطانیہ کی سیاحت نہیں کر سکیں گے اور اس ملک میں موجود مالی اثاثوں تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

پابندیوں کے فیصلے سے متعلق بیان میں ٹروس نے کہا ہے کہ ہم، یوکرین پر غیر قانونی قبضے میں، پوتن کے ساجھے داروں اور اس بربریت کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو ہدف بنا رہے ہیں۔ ہم دباو میں کمی نہیں کریں گے اور پابندیوں کی مدد سے روسی اقتصادیات پر دباو ڈالنا جاری رکھیں گے۔ ہم اور ہمارے اتحادی یوکرین کے عوام کے ساتھ ہیں۔ ہم، انسانی امداد اور دفاعی اسلحہ فراہم کر کے اور روس کو تنہا کر کے یوکرین کی مدد کرنا جاری رکھیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں