ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کا میزائل تجربات کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے میزائل تجربات اور خلائی راکٹ لانچ کرنے کے مقام میں توسیع کرنے کا حکم دے دیا۔ ادھر امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے پیانگ یانگ کی جانب سے نئے بین البراعظمی بیلیسٹک میزائل سسٹم کے تجربے کا سراغ ملا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا کی اطلاعات کے مطابق کم جونگ ان نے اپنے عہدیداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ مختلف قسم کے راکٹ لانچ کرنے کے لیے ملک کی سیٹلائٹ لانچ سسٹمز کو مزید وسیع کریں۔خبررساں اداروں کے مطابق یہ بات کم جونگ ان نے سوہائے سیٹیلائٹ لانچنگ گراؤنڈ کے دورے کے دوران کہی۔ واضح رہے کہ اس مقام کو ماضی میں سیٹیلائٹ کو مدار میں بھیجنے اور میزائل سے متعلق مختلف طرح کی ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

The post شمالی کوریا کا میزائل تجربات کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں