ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ظہیر عباس باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے

اسٹائلش بیٹر اور پاکستان کے سابق کپتان ظہیر عباس باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آ ف فیم میں شامل ہوگئے ہیں۔

کراچی :چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نےظہیر عباس کو پی سی بی ہال آف فیم کی اعزازی ٹوپی اور اعزازی پلاک پیش کی۔یہ تقریب پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین جاری بینو قادر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کے کھیل میں کھانے کے وقفے کے دوران منعقد کی گئی۔

اس سے قبل وسیم اکرم اور فضل محمودبھی پی سی بی ہال آف فیم کا باضابطہ حصہ بن چکے ہیں۔ظہیر عباس کا کہناہے کہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پرموجود ہزاروں شائقین کرکٹ کے سامنےاس باوقار انداز میں یہ اعزاز دئیے جانے پر بہت خوش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 2دہائیوں تک پاکستان کی نمائندگی کو وہ خود کے لیے بہت بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ انہیں اپنے دور کے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ اور خلاف کھیلنے کی بہت خوشی ہے۔اس دور میں کرکٹ کے ضوابط آج کی طرح سخت تو نہ تھے مگر کھیل کے مواقع محدود تھے تاہم اس کے باوجود خدمات کا اعتراف انعامات اور تعریف ہمیشہ اطمینان بخش انداز سے کیا جاتا تھا۔لیجنڈری بیٹر کا کہناہے کہ کرکٹ جینٹلمین گیم ہے

اور انہیں خوشی ہے کہ یہ خوبصورت کھیل جدید دور کے ایلیٹ کرکٹرز کے محفوظ ہاتھوں میں ہے جو دن بہ دن اس کھیل کےمعیار کو بڑھانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کی بھرپو رتوجہ حاصل کی جاسکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں