ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مظلوموں کی آہیں عمران خان کا پیچھا کر رہی ہیں، مریم نواز شریف

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کے مظلوموں کی آہیں آج ان کا پیچھا کر رہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ آج مجھے وہ الفاظ یاد آ رہے ہیں جو آپ نے ہزارہ برادری کو کہے تھے جو اپنے پیاروں کی لاشیں اپنے سامنے رکھ کر سردی میں دھرنا دیے بیٹھے تھے اور آپ کو پکار رہے تھے! ”میں بلیک میل نہیں ہوں گا!“ مظلوموں کی وہ آہیں اب آپ کا پیچھا کر رہی ہیں!

مریم نواز نے لکھا کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی اراکین کو نااہلی اور گھیرائو کی دھمکیاں دے کر زبردستی ساتھ رکھنے کی سر توڑ کوششوں کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو اور جہاں اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے  کے بعد بھی آپ پسپا ہو رہےہوں؟ یہ حکومت نہیں ذلت ہے، شرمندگی ہے!

اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اے طائرِ لاہوتی! اس رزق سے موت اچھی، جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی! مگر یہ عزت والے انسان کے لیے ہے، آپ کے لیے نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں