ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کی حکمت عملی بنالی، اسد عمر

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن کے تحریک عدم اعتماد کے اقدام سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے اور وقت آنے پر اس کا اعلان کریں گے، اپوزیشن ذاتی مفادات کے تحفظ کیلیے عدم اعتماد کا گیم کھیل رہی ہے، یہ لوگ دوسرے معاملات پر توجہ مبذول کرانے کیلیے حکومت کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد والا دن یادگار ہوگا جب تمام اتحادی جماعتیں نہ صرف موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہوں گی بلکہ کھلے دل سے اس کی حمایت کرتے ہوئے دکھائی دیں گی۔ اسد عمر نے کہا کہ پنجاب میں بڑی تبدیلی رونما ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے لیکن بدقسمتی سے میڈیا پر تمام قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں