ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی ہدایت پرحکومت نے فٹبال ہائوس فیفا کے حوالے کردیا ، اشفاق گروپ نے گھٹنے ٹیک دیے

اسلام آباد (جسارت نیوز):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کہا ہے کہ فٹ بال ہائوس فیفا کے حوالے کر دیا گیا ہے اور امید ہے کہ فیفا پاکستان کی رکنیت جلد بحال کرے گی۔اس اقدام سے ملک میں فٹ بال کی جلد بحالی ہو گی اور پاکستانی کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینا شروع کردیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی ملک میں منصفانہ اور شفاف انتخابات منعقد کروانے کے لئے جلد از جلد اقدامات کرے گی۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے فٹ بال کھلاڑیوں اور فٹ بال شائقین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نیفٹ بال ہاس فیفا کو واپس کر تے ہوئے اپنی ذمہ داری پوری کردی ہے۔ ملک سے فٹ بال تنظیموں کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی فٹ بال ہائوس فیفا کے حوالے کروانے پر کوششوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی کوششوں اور کاوشوں کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں