ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلتستان میں کاشتکاری کے سیزن کا آغاز

بلتستان میں کاشتکاری کا سیزن شروع ہوتے ہی لوگ کھیتوں کی طرف نکل جاتے ہیں اور دن بھر کھیتوں کے کام میں مشغول ہو جاتے ہیں۔ دن بھر کی تھکان دور کرنے کے لیے بلتستان نے باسی دیسی کھانوں کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔ یہاں کے باسی “جو” سے بنی ہوئی خصوصی ڈش جسے مقامی زبان میں” مرذن ” کہتے ہیں اس کا استعمال کرتے ہیں۔ مرذن کو خالص خوبانی کی گھیری کے تیل سے ساتھ کھاتے ہیں جس سے دن بھر کی تھکان دور ہو جاتی ہیں۔
اس کے بعد مرذن کو دیسی بکرے کے گوشت کے سوپ کے ساتھ خصوصی انداز میں پیتے ہیں جس سے جسم میں طاقت پیدا ہوتی ہے ۔ اس کے بعد دیسی آٹے سے بنے ہوئے روٹی پر سالن ڈال کر کھاتے ہی۔ بلتستان کے باسی ان کھانوں کا استعمال شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں