ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 6 بے گناہ مسلمان گرفتار

بھوپال: بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری مہم کے تسلسل میں پولیس نے ریاست مدھیہ پردیش میں جھوٹے الزامات کے تحت 6 مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان نوجوانوں کومدھیہ پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی ایماء پر ریاست کے شہر بھوپال میں فاطمہ مسجد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک عمارت سے گرفتار کیا۔

تلاشی آپریشن کے دوران پولیس نے ان سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ایک سینئر پولیس افسرنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرالزام لگایا کہ گرفتارکئے گئے مسلمان نوجوان طالبان کے حامی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں