ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد:پولیس مقابلے میں زخمی سمیت 2ملزم گرفتار، ساتھی فرار

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوںمیں مقابلے کے بعد 2زخمیوں سمیت 3ملزمان کوگرفتار کرلیاایک ملزم فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پھلیلی پولیس کا دوران چیکنگ رضیہ سلطانہ اسکول کے قریب 3 ملزمان سے مقابلہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 ملزم نور حسن جتوئی اور امین اللہ گرفتار ہوئے،ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، پولیس مقابلے کے نتیجے میں نور حسن جتوئی زخمی پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق منظم کار چور گروہ سے ہے جوموٹر سائیکل و کار چھینتے ہیں،ملزمان نے اب تک کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ۔دوسری جانب مارکیٹ پولیس کےایس ایچ او انسپکٹر محمد خان برہمانی نے ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کے دوران پرنس علی روڈ میراں اسکول کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے گرفتاری کے خوف سے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم علی کو پستول سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرارہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں