ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قوم کونہ گھبرانے کی ترغیب دینے والا خودبوکھلاہٹ کاشکار ہے،  پی ڈی ایم

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے  کہ قوم کونہ گھبرانے کی ترغیب دینیوالا خودگھبراہٹ اوربوکھلاہٹ کاشکارہوگیا ہے۔

حافظ  حمد اللہ  نے کہا  کل تک جس کو ڈاکو قاتل کہتے رہے آج اقتداراورکرسی کی بچاوکیلئے انکے پیر،،پکڑنے در درحاضری دے رہے ہیں،  عمران نیازی جس کے پاوں پکڑنے  ہیں  پکڑلومگر مولاناکی قیادت میں اپوزیشن کے ہاتھوں آپ کی سیاست اورحکومت کے ختم ہونے کا وقت آگیا ہے۔

   انہوں نے کہا  عمران نیازی آسمانی نہیں مصنوعی آفت ہے جس سے قوم کونجات دلانے کیلئے آج اپوزیشن کی قیادت کی بیٹھک ہوگی، مولانافضل الرحمن نے کارکنوں کو اسلام آبادپہنچنے کیلئے تیاررہنے کی ہدایات جاری کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں