ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں گلبرگ کے شاپنگ پلازا میں رات گئے آگ لگ گئی

لاہور میں گلبرگ کے شاپنگ پلازا میں لگنے والی خطر ناک آگ پر 7 گھنٹے بعد جزوی طورپر قابو پالیا گیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آگ کے باعث تاجروں اور دکانداروں کا کروڑوں کا نقصان ہو گیا ہے، آگ سے چار منزلہ عمارت مکمل تباہ ہوگئی، 400 سے زائد دکانیں اور بےشمار کاؤنٹرز جل کر خاکستر ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ بجھانےکی کوششوں میں فائربریگیڈ کی 25 گاڑیوں اور 60 سے زائد فائر فائٹرز نےحصہ لیا۔
ترجمان نے کہا کہ فائر آپریشن میں اسنارکل اور ایریل پلیٹ فارم اسپیشل فائر وہیکل بھی موجود تھیں جبکہ قریبی اضلاع سے بھی ریسکیو کی ٹیمیں منگوائی گئی تھیں۔
فائر آفیسر عمران رامے کا کہنا ہے کہ پہلے فلور پر لگنے والی آگ نے دوسرے اور تیسرے فلور کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پلازا میں 400 سے زائد دکانیں قائم تھیں، جن میں زیادہ تر دکانیں موبائل فونز اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں