ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منحرف اراکین کو ووٹنگ سے نہیں روکا جاسکتا، شعبہ قانون کی اسپیکر کو رائے

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے شعبہ قانون نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بتایا ہے کہ کسی بھی رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسمبلی سیکرٹریٹ اور شعبہ قانون سے قانونی پہلوؤں پر مشاورت کی، جس میں اسپیکر نے رائے طلب کی کہ کیا منحرف اراکین کو ووٹ ڈالنے سے روکا جاسکتا ہے؟ اس پر اسپیکر کو بتایا گیا کہ قانون واضح ہے، جس کے تحت کسی بھی رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے۔

ذرائع کے مطابق شعبہ قانون سازی نے اسپیکر کو بتایا کہ آئین کا آرٹیکل 63 ون اے بالکل واضح ہے، پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر رکن کے خلاف بعد میں کارروائی ہوسکے گی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے پوچھا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے مشکوک اراکین کے نام آئیں تو کیا ایکشن ہوسکتا ہے؟ اس پر انہیں جواب دیا گیا کہ پارٹی چیئرمین سے باضابطہ ڈکلیئریشن کے بعد اسپیکر کا کردارشروع ہوتا ہے۔

اسپیکر نے سوال کیا کہ کیا منحرف اراکین سے متعلق ووٹنگ سے پہلے رولنگ دی جاسکتی ہے؟ اس پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے مؤقف اپنایا کہ رولنگ دینا اسپیکر کا اختیار ہے تاہم اس پر آئین وقانون واضح ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں