ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی بد زبانی سے علماءسمیت کوئی محفوظ نہیں ،معراج الہدیٰ

نواب شاہ ( نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے دینی مدارس اسلام کے قلعے اور سرمایہ ہیں ان مدارس سے ہر سال ہزاروں بچے حافظ قرآن اور عالم بن کر معاشرے کا مفید حصہ بنتے ہیں وہ قاضی احمد کے قریب ولیج اللہ بخش لاشاری میں جامعہ احسانیہ تفہیم الاسلام میں سالانہ تقریب دستار فضیلت سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ کی ریاست بنانے کا دعویٰ کرنے والے وزیر اعظم جو آکسفورڈ کی یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں کی بد زبانی سے علماءسمیت کوئی محفوظ نہیں، ملک میں انتشار برپا ہے، بھارت ہمارے شہروں پر میزائل داغ رہا ہے اس وقت قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے ملک میں مہنگائی، بےروزگاری اور بدامنی ہے لیکن حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے جماعت اسلامی ہرمحاذ پر قوم کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کے شہر کرناٹک میں ایک نہتی طالبہ کا اپنے حجاب کے تحفظ کے لیے تکبیر کا نعرہ 57 اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے منہ پر زور دار تھپڑ ہے جو کشمیر، بیت المقدس اور امت مسلمہ پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش رہتے ہیں۔ تقریب سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی، ضلعی نائب امیر مولانا نور محمد جونو، پیر مولانا سید سعید احمد قریشی، مولانا فقیر محمد لاکھو، حافظ محمد صالح بھرٹ،مولانا جنید الرحمن، مولانا غلام سرور منصوری و دیگر نے خطاب کیا جبکہ پریس کلب قاضی احمد کے صدر رانا عبدالغفور راجپوت، سردار احمد آرائیں سمیت علاقے کے معززین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں