ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب کیا جائے گا جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے ریکوزٹ کیا گیا اجلاس 21 مارچ کو بلایا جائے گا جس پر عدم اعتماد کے لیے ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی پارلیمانی امور کی مشاورت سے اجلاس بلانے پر حتمی غور شروع کردیا جس کے بعد قومی اسمبلی اجلاس 21 مارچ کو طلب کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کی باضابطہ کارروائی 23 مارچ کے بعد ہی چلے گی، قومی اسمبلی اجلاس او آئی سی اجلاس کے بعد باقاعدہ شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے، قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی۔a

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں