اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا مسلسل چوتھا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کا 15 مارچ کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، اجلاس وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ارکان کی سیاسی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی وفاقی کابینہ کے 3 اجلاس ملتوی ہو چکے ہیں۔