سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کو ان کے گھروں اور قصبوں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور سرینگر کے علاقے صفا کدل میں کم از کم مزید 50 خاندانوں کوسات دنوں کے اندر اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ خاندان گزشتہ 70سال سے شہر کے علاقے صفا کدل میں واقع یارکنڈی سرائے کی عمارت میں مقیم ہیں۔ اب مودی حکومت نے انہیں متبادل پناہ گاہ فراہم کیے بغیر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سات دنوں کے اندر عمارت خالی کردیں ورنہ سخت کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ یہ حکم ایگزیکٹیو مجسٹریٹ تحصیلدار جنوبی سرینگر نے جاری کیا ہے۔ سرائے میں مقیم ایک بزرگ شخص عبدالرشید نے بتایا کہ ان کا خاندان تقریباً 66 سال سے یہاں مقیم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں عمارت خالی کرنے پر مجبور کیا گیا تو یہاں رہنے والے 50 خاندان بے گھر ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہااگر حکومت کو کسی اور مقصد کے لیے اس عمارت کی ضرورت ہے تو حکام کوان خاندانوں کے لیے کچھ متبادل انتظام کرنا چاہیے۔
The post کشمیر میں مسلمانوں کو ان کے گھروں اور قصبوں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری appeared first on Daily Jasarat News.