کیف: یوکرین کے دارالحکومت کے نزدیک روسی افواج کی فائرنگ میں نیویارک ٹائمز کا ایک صحافی ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرا شدیدزخمی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف سے متصل شہر ایرپن میں پناہ گزین کیمپ کی کوریج کے بعد واپسآنے والے دو امریکی صحافیوں پر فائرنگ کی گئی ہے۔
فائرنگ سے 51 سالہ صحافی برینٹ ریناؤڈ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے ساتھی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
کیف پولیس کے چیف نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں صحافیوں کو ایرپن میں روسی فوج نے ایک چیک پوسٹ پر گولیوں کا نشانہ بنایا جبصحافی پناہ گزین کیمپ پر ٹیلی فلم کی ریکارڈنگ کرکے واپس آرہے تھے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق مقتول صحافی کئی برسوں سے ان کے ساتھ منسلک تھے اور یوکرین میں خصوصی اسائنمنٹ پر تھے۔روسی فوج نے تاحال امریکی صحافی کے قتل پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
منبع: ایکسپریس نیوز
The post یوکرین: کیف میں روسی افواج کی فائرنگ میں نیویارک ٹائمز کا صحافی ہلاک appeared first on شفقنا اردو نیوز.