ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں 238رنز سے شکست دیدی

 

بنگلور(جسارت نیوز (بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 238 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی’ 447 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 208 پر ڈھیر ہوگئی۔ شریاس ایر کو میچ اور رشبھ پانٹ کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ پیر کو چناسوامی اسٹیڈیم بنگلور میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے اپنے گزشتہ روز کے ا سکور 28 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا ۔ کپتان کرونارتنے اور کوشل مینڈس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 97 رنز کی شراکت قائم کی۔ کپتان کرونارتنے نے شاندار سنچری مکمل کرتے ہوئے 107 رنز بنائے جبکہ کوشل مینڈس نے 54 رنز بنائے تاہم ان دونوں کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے کے بعد سری لنکن بیٹنگ لائن اپ بھارتی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارتی ا سپنر روی چندرن ایشون نے 4 اور جسپریت بھمرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل نے 2 اور رویندرا جدیجا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس طرح بھارت نے سری لنکن ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 238 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ شریاس ایر کو شاندار پرفارمنس کا میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں