ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومتی وزیر نے کہا ہم بہت برے پھنس گئے ہیں، کوئی راستہ نکالیں: حامد میر

سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ انہیں حکومتی وزیر نے کہا کہ ہم بہت برے پھنس گئے ہیں کوئی راستہ نکالیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار حامد میر نے کہا کہ ’گزشتہ روز ایک حکومتی وزیر نے کال کی اور کہا کہ میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں، ان کے شدید اصرار پر ان سے ملنے گیا، حکومتی وزیر نے بتایا کہ ہم بہت برے پھنس گئے ہیں راستہ نکالیں جب کہ وزیر نے کہا کہ یہ بات کسی کو نہیں بتانا‘۔

حامد میر نے کہا کہ ’اس کے بعد حکومت کے ایک اتحادی کی کال آئی تو ان کے اصرار پر ان کے پاس بھی جا پہنچا، اتحادی نے بھی سب کچھ بتایا لیکن کسی کو نہ بتانے کا کہا‘۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ ’ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے کیمپ سے کوئی بات سامنے نہیں آرہی لیکن میڈیا پر جو کچھ آرہا ہے، خواہ وہ حکومت کی طرف سے ہو یا اپوزیشن کی، وہ مکمل نہیں‘۔

حامد میر نے مزید کہا کہ ’اتحادی وزیراعظم کے ادھر ادھر چکر کاٹنے پر بہت خوش ہیں‘۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں