ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی حکومت دوسروں کیلئے معاشی ایٹم بم بچھاکر جارہی ہے،ن لیگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر، سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیلنے کہاہے کہ حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیلختم کر رہی ہے‘ اگلی حکومت کے لیے ایٹم بم بچھا کر جا رہی ہے‘ معیشت ٹھیک کرنے میں بڑا وقت لگے گا۔ وہ دونوں مسلم لیگ ن ہاؤس کارساز کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر ایمنسٹی دی‘ اس کے فیٹف پر بہت اثرات پڑیں گے‘ ضروری ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام جاری رہے‘ شوکت ترین نے معیشت کا بیڑاغرق کیا ہے‘ 460 ارب روپے بجٹ کا خسارہ کرنے والوں نے ایک بجلی کا پلانٹ نہیں لگایا‘ اس حکومت میں60 لاکھ افراد بیروزگار ہوئے‘ پاکستان میں بھارت اور بنگلادیش سے زیادہ مہنگائی ہے‘ ملکی معیشت کا عمران خان نے بیڑا غرق کر دیا ہے‘ آئی ایم ایف سے3 سال میں3 ملین ڈالر قرضے لیے،جو وعدے آئی ایم ایف سے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے ‘خان صاحب معیشت کو اتنا بگاڑ کر جا رہے ہیں کہ اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا اور مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا۔اس موقع پر محمد زبیر نے کہا کہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں کا تعلق عوام سے ہوتا ہے‘ وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ میں تو آلو اور ٹماٹرکی قیمتوں کے لیے آیا ہی نہیں تھا‘ ہمیں یہ پتہ ہوتا تو تحریک عدم اعتماد بہت پہلے لاتے‘ کپتان نے یورپی یونین کے حوالے سے باتیں کی ہیں جب کہ ہماری سب سے زیادہ معیشت کا انحصار یورپی یونین پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کہاں گیا؟ 50 لاکھ مکانات کہاں ہیں؟ حکومت کے جانے میں بس تقریباً ایک ہفتہ ہے‘ سی پیک لگا کر گئے تھے، جہاں سے انویسٹمنٹ آنی تھی اسے ختم کردیا گیا‘ایل این جی، دوائیوں، چینی اور گندم کے اسکینڈلز کے ذریعے عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکالے گئے جو عمران خان کے دوستوں کے پاس گئے‘ کراچی گرین لائن کے لیے صرف 80 بسیں منگوانے میں 4 سال لگ گئے‘ اگر شہباز شریف وزیر اعظم بنتے ہیں تو ان کی توجہ کراچی پر ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں