ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین نے روس کی مدد کی تو دونوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے،امریکا

لندن،بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے روس پر چین سے ہتھیار اور دیگر فوجی امداد لینے کا الزام عائد کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نے روس پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ لڑائی میں چین سے اسلحہ اور دیگر فوجی امداد لے رہا ہے جب کہ امریکا نے چین کو اس حوالے سے خبردار بھی کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عہدیدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر یوکرین پر جاری حملوں میں چین نے روس کی کسی طرح بھی مدد کی تو دونوں ممالک کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی میڈیا رپورٹس میں امریکی عہدیدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم امریکی میڈیا میں اس عہدیدارسے منسلک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کے بعد چین سے فوجی امداد کا مطالبہ کیا تھا۔امریکا کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں روس نے چین سے خاص فوجی امداد کا مطالبہ کیا جن میں ڈرونزبھی شامل ہیں تاہم چین کی جانب اب تک اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔دوسری جانب واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے روسی امداد سے متعلق خبروں پر لاعلمی کا اظہار کیاہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب روم میں امریکی اورچینی عہدیداروں کی ملاقات متوقع ہے۔دوسری جانبچین نے کہا ہے کہ رو س اور یو کر ین کے معا ملہ پر تمام فریقوں کی اولین ترجیح یہ ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، آگ میں تیل ڈالنے کی بجائے تناؤ کو کم کریں اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے سفارتی حل پر زور دیں۔پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چائو لی جیان سے پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا، کیا چین یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیوں میں اقتصادی مدد سمیت دیگر امداد فراہم کرے گا؟ اس کے جواب میں چائو لی جیان نے کہا کہ امریکا نے حال ہی میں مذموم عزائم کے ساتھ یوکرین کے معاملے پر چین کے خلاف یکے بعد دیگرے غلط معلومات پھیلائی ہیں۔ یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے، ہم امن کے لیے متعلقہ فریقوں کو قائل کرنے اور مذاکرات کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں