ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا ہاکی کپ کی میزبانی انڈونیشیا کے سپرد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایشیا ہاکی کپ کی میزبانی انڈونیشیا کو مل گئی۔ایشیا کپ 23 مئی سے جکارتہ میں شرو ع ہوگا، فائنل یکم جون کوکھیلاجائے گا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن اور انڈونیشن ہاکی فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔ اس بات کا اعلان ایشین ہاکی فیڈریشن نے کیا۔اے ایچ ایف اور انڈونیشین ہاکی فیڈریشن کے درمیان ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے معاہدے کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو ایشین ہاکی فیڈریشن طیب اکرام اور انڈونیشیا ہاکی فیڈریشن کے حکام شریک ہوئے۔ ایشیا کپ کی پہلی4 ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کی تیاریوں کیلیے ٹیم کاکیمپ لاہور میں جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں