ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری پر شائقین کا خراج تحسین

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے رو ز بابراعظم سنچری اسکور کرنے پر سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے

کراچی(سید وزیر علی قادری)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری مکمل کر لی۔یہ بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی سنچری ہے ۔بابر اعظم نے آخری ٹیسٹ سنچری فروری 2020میں راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف بنائی تھی۔ بابر اعظم نے سجدہ شکر اور بلا ہلا کر شائقین کرکٹ کی داد پر خوشگوار موڈ میں ردعمل کا اظہار کیا۔ اس سے قبل قومی ٹیم کی 19رنز پر2 وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 171رنز کی شراکت قائم کر لی۔ اس موقع پر موجود شائقین کرکٹ نے کھڑے ہوکر قومی کپتان کو خراج تحسین پیش کیا۔ تاہم چوتھے روز پویلین /انکلوثرز تماشائیوں سے خالی نظر آئے۔ توقع ہے کہ آج دعسرے ٹیسٹ کے 5 ویں اور آخری روز میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہونے کی وجہ سے شائقین کرکٹ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا رخ کریں۔ درٰیں اثنا چوتھے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 192رنز بنا لیے تھے۔کراچی ٹیسٹ میں پاکستان پہلی اننگز میں انتہائی خراب بیٹنگ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور اسے میچ جیتنے کے لیے 506رنز کا ہدف حاصل کرنا ہے جب کہ پورے ایک دن کا کھیل بھی باقی ہے۔ابھی قومی کرکٹ ٹیم کی 8وکٹیں باقی ہیں اور اسے جیت کے لیے رنز درکار ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں