نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مہنگائی کے باعث اشیائے خورونوش، ایندھن سمیت ہر چیز کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ وزارت برائے صنعت وتجارت کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں ایندھن، اشیائے خورونوش اور دیگر مصنوعات کی اونچی قیمتوں کے باعث سالانہ بنیاد پر شرح مہنگائی میں تیز ترین اضافہ ہوا ہے۔ فروری میں ایندھن کی قیمتوں میں سب سے زیادہ 31.50 فیصد تیزی دیکھی گئی ۔ فروری میں دالوں، اناج، گیہوں، سبزی، پھل، گوشت اور مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ پیاز کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔