ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس پراب تک مختلف ممالک کی جانب سے 6,400 مختلف شعبوں میں پابدیاں عائد

یوکرین پر حملے کے نتیجے میں دنیا کے سب سے زیادہ پابندیوں والے ملک کی حیثیت اختیار کرنے والے ملک  روس کے  خلاف پابندیوں کی تعداد 6,400 ہو گئی ہے۔

ہر روز ہی روس  کے خلاف مسلسل پابندیوں میں اضافہ ہو رہا ہے  اور زیادہ تر یہ پابندیاں فنانس ، انرجی، مواصلات اور تجارتی  شعبوں پر  محیط  ہیں۔

عالمی پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ڈیٹا بیس Castellum.ai کے اعداد و شمار کے مطابق روس پر 22 فروری سے اب تک 3,646 نئی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اس طرح روس پر عائد پابندیوں کی تعداد 6 ہزار 400 تک پہنچ گئی۔ روس  کے بعد   3,616 پابندیوں کے ساتھ ایران ،  شام پر  2,608 پابندیوں اور شمالی کوریا  پر  2,077 پابندیوں ، 651 پابندیوں کے ساتھ وینزویلا، 510 پابندیوں کے ساتھ میانمار اور 208 پابندیوں کے ساتھ کیوبا بھی اس فہرست میں شامل ہیں اور اس طرح   دنیا میں ان سات ممالک پر  سب سے زیادہ پابندیاں  ہیں۔  

22 فروری تک، جس ملک نے روس کے خلاف سب سے زیادہ پابندیاں لگائیں وہ یورپی یونین (EU) کے رکن ممالک ہیں  جنہوں نے   678 پ مختلف  شعبوں  میں   پابندیاں لگائی  ہیں۔  یورپی یونین  کے ان ممالک میں سے  فرانس  کی جانب سے   572 پابندیاں،  سوئٹزرلینڈ ،  کی جا نب  سے  پر 568 ،  کینیڈا کی جانب سے  511 پابندیاں   اور  آسٹریلیا  کی  جانب سے  464پابندیاں عائد ہیں۔

دوسری جانب امریکہ نے روس کے خلاف 22 فروری تک 278 مختلف شعبوں میں پابندیاں عائد کی ہیں۔

اس تاریخ کے بعد سے، روس کے خلاف 3,257 افراد پرپابندیوں کا اطلاق کیا گیا ہے، جب کہ 379 نے تنظیموں کو نشانہ بنایا  گیا  اور  7 بحری جہازوں کو اور 3 ہوائی جہازوں  کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

21 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مشرقی یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں کی نام نہاد حکمرانی کو تسلیم کرنے والے فرمان پر دستخط کیے تھے۔ پوتن  کے فیصلے کے ردعمل میں، مغربی ممالک نے 22 فروری کو روس کے خلاف اپنی پہلی پابندیوں کا اعلان کیا تھا ۔

24 فروری کو پوتن  نے مشرقی یوکرین میں ڈونباس میں ایک خصوصی فوجی آپریشن شروع  کرنے کا  اعلان کیا تھا۔  

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں