ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سال بھر میں فلسطینی صحافیوں پر 260حملے ہوئے‘ رپورٹ

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے جرنلسٹس سپورٹ کمیٹی (جے ایس سی) نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ سال کے دوران فلسطینی صحافیوں کے خلاف 260 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔ رپورت میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے محلوں کے ساتھ ساتھ محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی میں بھی صحافیوں کو نشانہ بنایا۔ جرنلسٹس سپورٹ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ سال کے دوران اسرائیلی تشدد سے فلسطینی صحافیوں کی ایک بڑی تعداد زخمی ہوئی ،جب کہ بعض واقعات میں تشدد کے باعث مستقل معذوری کا شکار بھی ہوئے۔ اسرائیلی افواج فلسطینی شہریوں اور بالخصوص صحافیوں کے خلاف بین الاقوامی قانون کے تحت ممنوع گولہ بارود کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کرتی ہیں۔ فلسطینی صحافی عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کے جرائم کو بے نقاب کرتے ہیں،جس کی انہیں سزا دی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں