سجاول( نمائندہ جسارت ) سجاول کے قریب بدین روڈ پر آرا مشین پر کام کرنے والے دو محنت کش معمولی بات پر آپس میں لڑ پڑے یار محمد ملاح نے کلہاڑیوں کے وار کرکے رضا محمد پہنور کو قتل کردیا مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال سجاول منتقل کردی گئی۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا ہے۔