ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لانگ مارچ حکومت کو گھر جانے پر مجبور کردے گا،پیپلز پارٹی

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈو محمد خان ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بخاری ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر 27 فروری کو لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے ایم پی اے و ضلعی صدر سید اعجاز شاہ بخاری ، جنرل سیکرٹری خرم کریم سومرو ، ڈاکٹر میرحسن ملاح ، حارث صبحپوٹو ، پیر عاقب جان سرہندی، شیر امین لاکھو ، گلزاربھٹی ، پپن بھٹی ، محمد جمن کہر ، عبدالحکیم دستی ، تابش بھٹی ، غلام مصطفی ملاح ، سریش کمارودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 27 فروری کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی قیادت میں لانگ مارچ کا قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگا جس میں لاکھوں کارکنان شرکت کریں گے۔ لانگ مارچ عمران خان نیازی کی حکومت کے تابوبت میں آخری کیل ثابت اور وفاقی حکومت کو گھر جانے پر مجبور کردے گا ، موجودہ حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ، اب ان چوروں ، لٹیروں اور ڈاکوؤں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، پیپلز پارٹی ایک عوام کی نمائندہ جماعت ہے جوکہ عوام کے جائز حقوق کی حفاظت کے لیے میدان میں نکلی ہے ، اب کوئی بھی دیوار پیپلز پارٹی کو تحریک انصاف حکومت کیخلاف جدوجہد کرنے سے نہیں روک سکتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں