ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وژن 2030، سعودی حکام کا نجی شعبوں میں خطیر سرمایہ کاری کا اعلان

کولمبو: سعودی وفد وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں سری لنکن حکام سے ملاقات کررہا ہے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وژن 2030ء کے تحت قومی ترقیاتی فنڈ کی حکمت عملی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈ بینکوں اور فنڈز کے ذریعے نجی شعبوں کی معیشت میں شراکت 3گنا سے زیادہ بڑھائے گا اور 2030 ء تک یہ ہدف حاصل کیا جائے گا۔شہزادہ محمد نے کہا کہ قومی ترقیاتی فنڈ 2030 ء تک ملک کی حقیقی مجموعی قومی پیداوار میں 570 ارب ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا،جس کے بعد تیل کے سوا مجموعی قومی پیداوار میں 3گنا سے زیادہ آمدن ہوگی اور 605 ارب ریال کمائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 2030 ء تک ملک میں روزگار کے نئے مواقع بھی مہیا کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ قومی ترقیاتی فنڈ شاہی فرمان کے تحت قائم ہوا تھا اور اس کی سفارش اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل کے سربراہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی تھی۔ یہ جی 20 کی معیشتوں میں 496 ارب ریال کے اثاثوں کی بدولت سب سے بڑا فنڈ ہے۔دوسری جانب وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں سعودی وفد کی کولمبو میں سری لنکن حکام سے ملاقات کی،جس میں اقتصادی تعاون اور تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر سعود وفد نے کولمبو حکومت کے سامنے وژن 2030ء کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں