ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیوٹن نے امریکی صدر جوبائیڈن کے روس میں داخلے پر پابندی لگادی

ماسکو/کیف (آن لائن ) روس نے امریکی صدر جوبائیڈن سمیت دیگر اہم امریکی عہدیداروں پر پابندیاں عاید کردی ہیں۔ پابندیاں عاید کیے جانے کے بعد اعلان کردہ تمام افراد روس میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ روسی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن، سیکرٹری خارجہ انتھونی بلنکن اور سیکرٹری دفاع جنرل (ر) لائیڈ آسٹن پر پابندیاں عاہد کی گئی ہیں۔روسی وزارت خارجہ کے حوالے سے عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکی سی آئی اے کے سربراہ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین پر کیے جانے والے روسی حملے کے بعد سے امریکا اور یورپ نے روس پر متعدد نوعیت کی پابندیاں عاید کی ہیں جن میں روز بروز اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔ امریکا اور یورپ کی جانب سے اعلان کردہ پابندیاں بنیادی طور پر روس کی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں۔ امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے اعلان کردہ پابندیوں کے ساتھ ہی دیگر بڑی کمپنیوں نے بھی روسی مصنوعات پر مختلف نوعیت کی پابندیاں لگائی ہیں۔علاوہ ازیں یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بڑھتی شیلنگ کے سبب 35 گھنٹے کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیف کے میئر کا کہنا ہے کیف میں منگل شام 8 بجے سے جمعرات کی صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

The post پیوٹن نے امریکی صدر جوبائیڈن کے روس میں داخلے پر پابندی لگادی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں