کراچی (اسٹاف رپورٹر)کینڈی لینڈ کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ کے تعاون سے کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں جاری کینڈی لینڈ فٹبال لیگ میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد غریب شاہ یونین نے کینڈی لینڈ پینتھر کو2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی۔کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میںکینڈی لینڈ پینتھرکے مد مقابل غریب شاہ یونین لیاری آ ئی۔غریب شاہ یونین کی جانب سے نعمان نے 2 اورنعیم نے ایک گول اسکور کیا۔