ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم عمران خان کو اب سندھ میں گورنر راج لگانا پڑیگا، اور کوئی حل نہیں ہے: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں سندھ میں گورنر راج لگانا پڑے گا کیونکہ اب اس کے علاوہ اور کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے اہم بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں گورنر راج کے بغیر اب کوئی دوسرا حل نہیں ہے کیونکہ سندھ حکومت ہارس ٹریڈنگ کرکے کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اب بلیک میلرز اور ووٹ بیچنے اور خریدنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 25 فروری 2009ء کو اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 237 کے تحت صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کی حکومت کے خلاف 2 مہنیے کے لئے گورنر راج نافذ کیا۔ صوبہ سندھ میں آج تک تین گورنر راج لگ چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں