ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ڈائری

سرحدوں کے دفاع کے لئے افواج زمانہ امن میں مشقیں کرتے ہیں تاکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہا جائے ۔ ۲۰۲۱ میں کورونا کے باوجود پاک بحریہ نےکامیاب امن مشقوں کا انعقاد کیا جس میں ۴۵ ممالک نے حصہ لیا۔ ان عسکری مشقوں کا مقصد سمندروں کی حفاظت اور مشترکہ سیکورٹی کا ایک نظام نافذ العمل کرنا شامل ہے۔پاکستان کی ساحلی پٹی بہت اہمیت کی حامل ہے اس ہی لئے یہاں پر ہماری نیوی ہر وقت چوکس رہتی ہے۔ یہ اہم تجارتی روٹ ہے دنیا بھر کی تیل کی ترسیل والے جہاز یہاں  سے گزرتے ہیں اس کے سی پیک کی یہاں موجودگی اس جگہ کی اہمیت کو اور بڑھا گئ ہے۔ اس ساحلی پٹی کی جغرافیائی اور دفاعی طور پر بہت اہمیت ہے۔ امن مشقوں میں بحری جہازوں ، آبدوزوں ، خشکی ، ہاربر ، سی فیز اور ہوائی جہازوں پر بیک وقت کی گئ تاکہ وقت پڑنے پر بحری قزاقوں اور دہشتگردوں کی بیخ کنی کی جائے۔

اب فروری ۲۰۲۲ میں پاکستان نیوی نے سی اسپارک مشق کا انعقاد کیا اور بھرپور عسکری قوت کا مظاہرہ کیا۔ پاک بحریہ کی مشق میری ٹائم سی اسپارک کا آغاز فروری میں ہوا اور اختتام مارچ میں ہوا۔ ان مشقوں کا مقصد نئے چینلجز کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے  بطور مہمان خصوصی اس میں شرکت کی اور جیو اسٹریجک ماحول میں پاک بحریہ کو ردعمل دینے کے لئے تیار رہنے پر ضرور دیا۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ پاک بحریہ قومی مفاد کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔سی سپارک ۲۲ بحریہ عرب میں ہوئیں ان مشقوں کے دوران ہندوستان کی کلوری کلاس سب میرین پاکستانی پانیوں میں آئی اور یکم مارچ کو ٹریس ہوگی۔ یہ ہندوستانی بحریہ کے پروفشنلزم پر ایک سوال ہے کہ اتنے جدید سازوسامان کے باوجود انکے فوجی انکو استعمال کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔

سی سپارک مشقوں میں پاک بحریہ کے تمام ڈیمپارنمٹس نے حصہ لیا ان میں ساز و سامان ، اسپیشل فورسز ، میرنیز، میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی، پاک فوج اور پاک فضائیہ کے ارکان نے بھی حصہ لیا۔ اس مشق میں وزارت دفاع، داخلہ، سیکورٹی ڈویژن اور میری ٹایم کی وزارت کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ ان مشقوں کے دوران پاک بحریہ نے فائر پاور کا مظاہرہ کیا۔ بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلوں اور تارپیڈو فائر کے زریعے سے ٹارگٹس کو تباہ کیا گیا۔ جس وقت یہ ویپن فائر کئے گئے اسکو لائیودیکھنے کے لئے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی موجود تھے۔

سی سپارک مشقوں میں پاک بحریہ نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ فائر پاور کے مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں جن میں بحری اور فضائی دونوں شامل تھے اور آبدوز سے تارپیڈو فائر کرکے کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔ امیر البحر نے جوانوں کے عزم اور محنت کو سراہا۔ سی سپارک میں ناصرف پاک بحریہ نے اپنے اہداف حاصل کئےبلکےہندوستان کی کلوری کلاس سب میرین بھی ڈیکیٹ کرلی۔بحیرہ عرب میں ہونے والی مشقوں میں پاک بحریہ نے اپنے اہداف کامیابی سے حاصل کئے۔ پاک بحریہ ہمارے پانیوں کی نگہبان ہے اور سمندر خشکی اور فضا میں یہ پاکستان کی جغرافیائی حدود کی بھرپور حفاظت کررہی ہے۔بحری مشقیں سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پاک بحریہ کے عزم کی عکاس ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں