ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی نے آصفہ بھٹو پر ڈرون حملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے آصفہ بھٹو زرداری کو ڈرون کیمرہ لگنے کے معاملہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ڈی جی آئی ایس لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم کو ناضابطہ طور پر خط لکھ دیا ہے۔

خط پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کی جانب سے لکھا گیا ہے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری کی جانب سے لکھے گئے خط میں آصفہ بھٹو زرداری کو ڈرون لگنے کے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے خط کے مندرجات میں آگاہ کیا گیا گیا ہے کہ چیرمین پیپلز پارٹی ںلاول بھٹو زرداری نے 27 فروری کو مزار قائد کراچی سے لانگ مارچ شروع کیا4 مارچ کو عوامی مارچ جب خانیوال پہنچا تو ڈرون کیمرہ نے ٹرک کی طرف آکر آصفہ بھٹو کو ہٹ کیا ڈرون کیمرا لگنے کا معاملہ خانیوال پولیس اسٹیشن پر بھی رپورٹ کیا گیاپیپلزپارٹی نے اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے، خط میں ڈی جی آئی ایس آئی سے کہا گیا ہے کہ آپ کا ادارہ اس معاملے کی صاف شفاف تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں