سعدیہ خان وومن نیشنل اسکی چمپئن کی فائنل میں پاکستان ائر فورس کی ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کرلی چمپئن شپ میں ملک بھر سے 6 ٹیموں کے 40 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
سعدیہ خان نیشنل وومن سکی چمپئن شپ میں سلالم اور جائنٹ سلا لم میں مجموعی طور پر پاک فضائیہ نے ٹرافی اپنے نام کرلیا۔ سعدیہ خان سکی کپ 2022کی تقریب تقسیم انعامات پی اے ایف سکی ریزورٹ نلتر میں منعقد ہوئی۔ بیگم آئروائس مارشل سید عمران ماجد تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے مقابلہ جیتنے والے سکئیرز میں میڈلز تقسیم کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ مہمان خصوصی نے پاکستان میں ونٹر سپورٹس کے فروغ کےلئےپاک فضائیہ اور ونٹر سپورٹس فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کامیابی کے ساتھ شاندار ایونٹ کے انعقاد کی تعریف کی۔پاک فضائیہ نے سعدیہ خان سکی چمپئین شپ اور چلڈرن چمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کر لی واضح رہے کہ مشہور سیاحتی مقام نلتر میں چھ روزہ سعدیہ خان سکی کپ میں ملک بھر سے چالیس سکیئرز نے حصہ لیا۔