ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: چین نے روس کی مدد کی تو اسے بھاری بدل ادا کرنا پڑے گا

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ہم روس۔ یوکرین جنگ میں چین کی حیثیت کے بارے میں کوئی رائے ظاہر نہیں کریں گے تاہم ہم نے اس بارے میں اپنے پیغامات چینی فریق کو واضح شکل میں پہنچا دئیے ہیں۔

پرائس نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ "امریکی وفد نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں چینی سفارت کاروں کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات میں امریکی وفد نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف جنگ کی وجہ سے روس پر عائد پابندیوں سے پہنچنے والے نقصان کی چین کی طرف سے تلافی کا امکان ہمارے لئے اندیشوں کا سبب بن رہا ہے۔ اگر ایسی کوئی صورتحال دیکھنے میں آئی تو چین سے اس کا بھاری بدل چکوایا جائے گا”۔

پرائس نے کہا ہے کہ متعدد ممالک نے یوکرین کے ساتھ تعاون کا اور روسی حملوں کی مخالفت کا اظہار کیا ہے لیکن ہمیں چین کی طرف سے اس بارے میں کوئی واضح بیان یا پھر طرزِ عمل دیکھنے کو نہیں ملا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ” ہمیں سنجیدہ سطح پر خدشات کا سامنا ہے کہ چین، روس کے مالی و اقتصادی نقصان کی تلافی کر سکتا یا پھر روس کو جنگی سامان فراہم کر سکتا ہے۔ ہم نے دو ٹوک شکل میں کہہ دیا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو صرف امریکہ ہی نہیں دنیا بھر میں امریکی اتحادیوں کی طرف سے بھی چین سے بھاری ہرجانہ ادا کروایا جائے گا”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں