ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے ہم اسلام آباد میں انارکی نہیں چاہتے، بلاول

اسلام آباد(صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے ہم اسلام آباد میں انارکی نہیں چاہتے، حکومت ہمیں نہ اکسائے۔ اپنے ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی کو تشدد، گرفتاری اور عدم اعتماد کی تحریک میں حصہ لینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی، عوامی نمائندوں کی زندگی، آزادی اور خاندان خطرے میں ہیں، اراکین اسمبلی کو فسطائی حکومت سے اپنی حفاظت کے لیے ہر قسم کے اقدامات لینے کا حق ہے۔بلاول زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم اراکین کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، ہم اپنے تمام پتے ظاہرنہیں کریں گے، ان شاء اللہ کچھ دوست عمران خان کے الزامات کا جواب دیں گے جبکہ آئندہ دنوں میں مزید بھی سامنے آئیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے ہم اسلام آباد میں انارکی نہیں چاہتے، حکومت ہمیں نہ اکسائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں