ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ یوکرین کی فتح ہے، یوکرینی صدر

دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف نے روس کویوکرین پرحملے فوری طورپرروکنے کا حکم دیا ہے۔یوکرین کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں روسی حملوں کیخلاف درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے عالمی عدالت انصاف نے روس کویوکرین پرحملے فوری روکنے کا حکم دیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف کے13ججز نے فیصلے کی حمایت جبکہ 2نے مخالفت کی۔فیصلے کی مخالفت کرنے والے ججز کا تعلق چین اورروس سے ہے۔ عالمی عدالت انصاف کی صدرکا کہنا تھا کہ یوکرین کا یہ حق ہے کہ روس اسے نشانہ نہ بنائے۔روس کی جانب سے یوکرین میں قتل عام کے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرایسا ہوبھی رہا ہوتو کسی کو یہ اختیارنہیں کہ وہ یکطرفہ طورکسی ملک یا علاقے میں فوجی کارروائی کرے۔روس نے عالمی عدالت انصاف کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا تھا۔یوکرین کے صدرنے عالمی عدالت کے فیصلے کویوکرین کی فتح قراردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں