ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاملات عدم اعتماد تک نہیں پہنچیں گے ،فیصلہ عوام کے حق میں ہوگا،منظوروسان

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مشیر برائے محکمہ زراعت منظور حسین وسان نے کہاہے کہ جلوس نکلے گا نہ جلسے ہونگے، 28مارچ سے قبل کوئی بڑا فیصلہ آجائے گا اور عدم اعتماد تک بات پہنچے گی ہی نہیں اس سے قبل تمام معاملات طے ہو جائیں گے ،جس کا پلڑا بھاری ہوا اتحادی انکے پاس جائیں گے اوراس بار اپوزیشن کا پلڑا بھاری ہے عمران خان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اچھا نہیں ہو رہا اور جو بھی ہوگا عوام کے حق میں ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے 12کروڑ روپے کی لاگت سے منگوائے گئے کمبائنڈ ہارویسٹر مشینوں کی تقریب تقسیم میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب اور میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ یہ مشینیں فراہم کرنے سے سندھ کی زراعت کو فروغ ملے گا اور آبادگاروں کی فصل بھی زیادہ ہوگی ۔ اس موقع پر صوبائی مشیر نے کہا کہ جیسے ہی محکمہ زراعت کا قلمدان مجھے ملا تو میں نے زراعت سے متعلق اہم اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ حکومت سندھ کے بروقت اقدامات کی وجہ سے آبادگاروں کو گنے کی قیمت 250روپے فی من مل رہی ہے اوراکتوبر میں کرشنگ شروع کر دی ہے جس کا پورا کریڈٹ حکومت سندھ کو جاتا ہے۔علاوہ ازیں منظور حسین وسان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اچھا نہیں ہو رہا اور جو بھی ہوگا عوام کے حق میں ہوگا۔ عام انتخابات بھی ہو سکتے ہیں اور تاخیر بھی ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 28مارچ سے پہلے بہت اہم اور بڑے فیصلے ہونگے ، ایم کیو ایم ہماری پرانی اتحادی ہے جبکہ اپوزیشن نے پی ٹی آئی کے کسی رکن قومی اسمبلی کو بند اور اغوا نہیں کیا اور اگر بند کرتے تو سب سے پہلے انکے اپنے گھر کے لوگ کہتے کہ ہمارا بندہ اغوا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کے ساتھی انکا ساتھ چھوڑ رہے ہیں تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے ، تقریب سے سیکرٹر ی زراعت اعجاز احمد مہیسر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں