پی ٹی آئی ایم این ایز کے جانب سے عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان نے وفاداری تبدیل کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا وفادار رہوں گا، ووٹ بیچنا ایسے ہی جیسے آدمی اپنی بیوی کو بیچ دے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں فضل محمد خان نے وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کی طرف سے رابطوں کی بات اور اپنا ووٹ کا استعمال کرنا ایک دوسری چیز ہے۔
جہاں پر ہمارے پاس پیسوں کے بھوکے @NOORALAMKHAN جیسے لوگ تھے
وہاں ہمارے پاس @ptifazalkhan جیسے نظریاتی کارکن بھی ہے
ہمیں آپ پر فخر ہے فضل محمّد خان ♥#BehindYouSkipper pic.twitter.com/0IYWq7Kgna— Hamza Khan (@HamxaTweets) March 17, 2022
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایک اور رکن اسمبلی انور تاج نے انکشاف کیا کہ مولانا فضل الرحمان نےرابطہ کرکے وزارت کی پیشکش کی، مگر ہمارا ووٹ تو کیا جان بھی عمران خان پر قربان ہے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انور تاج نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور میں عمران خان کے ساتھ ہی کھڑا رہوں گا۔
یہ رہا دوسرا MNA چارسدہ سے انور تاج صاحب جس کا نام بھی @SAMAATV چلا رہا ہے
مجھے ووٹ کے لئے ڈیزل نے contact کیا دو ٹکٹ اور منسٹری کا لالچ دیا گیا میں نے صاف انکار کیا : انور تاج
خان کے لئے جان بھی حاضر : انور تاج #BehindYouSkipper https://t.co/50Yp9sn7aK pic.twitter.com/AGi1wDhmNM
— Hamza Khan (@HamxaTweets) March 17, 2022
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مجھ سے رابطہ کیا گیا تھا اور 2 ٹکٹوں کی آفر کی گئی اور مولانا فضل الرحمان کی طرف سے مجھے وزارت کی بھی پیشکش کی گئی لیکن میں نے صاف انکار کردیا ۔
مالاکنڈ!!!
ایم این اے جیند اکبر خان صاحب کا وضاحتی بیان۔
سماء نیوز کے لفافی صحافی نے ایم این اے جیند اکبر خان کے خلاف غلط خبر شییر کی تھی جس پر ایم این اے کا وضاحتی بیان@JunaidAkbarMNA#BehindYouSkipper https://t.co/50Yp9sEIzk pic.twitter.com/LQq5Z5ZfwY— Hamza Khan (@HamxaTweets) March 17, 2022
انور تاج نے کہا کہ میں نے انکار کرتے ہوئے انہیں یہ بھی جواب دیا کہ میرے دل میں صرف عمران خان کیلئے جگہ ہےمولانا کیلئے بالکل جگہ نہیں ہے، آج میں یہ اعلان کرتا ہوں اور قرآن پاک پر حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں کروڑوں پر اپنا ضمیر نہیں بیچ سکتا۔
باجوڑ سے منتخب ایم این اے گل ظفر خان نے بھی سماء کے رپورٹ کی تردید کردی۔ وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔ pic.twitter.com/u4AWvDE5Qt
— Ali Raza (@AliRazaTweets) March 17, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ میں نہ اربوں پر اپنا ضمیر بیچ سکتا ہوں،عمران خان کیلئے ووٹ کیا چیز ہے میں اس کیلئے اپنی جان بھی قربان کردوں گا۔