ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز پنڈی سے لاہور منتقل

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے میچز سیاسی حالات کے باعث راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں سیاسی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے وائٹ بال سہریز کو راولپنڈی سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان کچھ دیر میں کردیا جائے گا۔ میچز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے بھی لاہور میں ون ڈے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

خیال رہے کہ پہلے سے مجوزہ شیڈول کے مطابق یہ میچز لاہور میں ہی کروانے کا پلان بنایا تھا لیکن کرکٹ آسٹریلیا کے کہنے پر سیریز کو راولپنڈی شفٹ کیا گیا تھا، تاہم اب سیاسی صورتحال کے تناظر میں انہیں دوبارہ لاہور میں ہی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنی پریس کانفرنس میں تمام میچز راولپنڈی سے لاہور منتقل کرنے کی تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ کو سے ہوگا، جبکہ دوسرا میچ 31 اور تیسرا ایک روزہ میچ دو اپریل کو کھیلا جائے گا، ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے آسٹریلیا کے کھلاڑی 24 مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ اپریل کو کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں