ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین روس کی مدد کر سکتا ہے، امریکہ شدید اندیشے محسوس کر رہا ہے: ساکی

امریکہ وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ یوکرین۔ روس جنگ میں چین کے روس کی مدد کرنے سے متعلق بلند سطح پر اندیشے محسوس کئے جا رہے ہیں۔

ساکی نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائڈن اور چین کے صدر شی جن پنگ ٹیلی فونک مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات بائڈن کے لئے، شی کے موقف کا جائزہ لینے کا، ایک اہم موقع ہیں۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے جاری کئے گئے بیانات سے نہ تو اس کا موقف واضح ہو رہا ہے اور نہ ہی دو ٹوک شکل میں روس کی مذمت کی جا رہی ہے۔

جین ساکی نے کہا ہے کہ "ماسکو نے، صدر بائڈن کے صدر پوتن کو جنگی مجرم قرار دینے کو، "ناقابل معافی اور ناقابل قبول قرار دیا ہے لیکن اصل میں ناقابل معافی وہ ہے جو روس پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے کر رہا ہے”۔

واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شرع کر دئیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں