ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں کراچی کی یڈی کانسٹیبل کی موت ، خود کشی یا پھر قتل؟

اسلام آباد پولیس میں کراچی سے تعلق رکھنے والی لیڈی کانسٹیبل پراسرار طور پر پولی کلینک اسپتال میں جان کی بازی ہار گئی ہے۔لیڈی کانسٹیبل کو خون کی الٹیاں آنے پر پوکی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اقراء گذشتہ روز گیارہ بجے بینک جانے کے لیے پولیس لائنز سے روانہ ہوئی تھی اور تین بجے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہوصول ہوئی۔

اقراء ایس پی عارف شاہ کے گھر رہائش پذیر تھی اور گذشتہ 2 ماہ بیماری کے باعث کراچی میں اپنے والدین کے ساتھ گذار کر آئی تھی۔ لیڈی کانسٹیبل کی موت نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں پوسٹمارٹم کرا کے اس کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے
آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرنگرانی کمیٹی میں ایس ایس پی انوسٹیگیشن، اے آئی جی آپریشنز، ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ایس ڈی پی او سہالہ شامل ہیں۔کمیٹی آئی جی اسلام آباد کو معاملہ کی مکمل تحقیقات کرکے 12 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں