ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپوزیشن قائدین کو 45 پی ٹی آئی ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہونے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایم پی ایز کا بڑا اکثریتی گروپ پی پی قیادت کے ساتھ شامل ہونے کو تیار ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کا 4 رکنی پارلیمانی گروپ پہلے ہی حکومت سے علیحدگی اختیار کر چکا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئندہ چند روز میں جمع کروائی جانے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں