کراچی: دینی مدارس اسلام کے قلعے ، ہدایت کا سرچشمہ اورنظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے قباءآڈیٹوریم میں مزمل حسین سہتو کی قیادت میں ملاقات کرنے والے جامعہ منصورہ سندھ کے طلباءکے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ انگریز سامراج نے برصغیر میں اپنے تسلّط اور قبضے کے لئے دینی اقدار اور شعائر اسلام کومٹانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اس کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ یہی دینی مدارس اور اس میں پڑھنے پڑھانے والے طلباءدین اور علمائے کرام ہی تھا۔
پاکستان اسلام کے نام پربناتھا۔اس لیے اسلام اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازم وملزوم ہیں۔دینی مدارس وطلباءکے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کی جائے گی۔
غیروں کے اشاروں پرمدارس کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اوراساتذہ وطلباءکرام کو حراساں کرنے والے حکمراں سابقہ حکمرانوں کے عبرت ناک انجام سے سبق حاصل کریں۔