ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سربراہ پاک فضائیہ سے نائیجیرین وزیر دفاع‘ کمانڈر بحرین کی ملاقات

 اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو سے بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) سربراہ پاک فضائیہ ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے نائیجیریا کے وزیر دفاع اور کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی الگ الگ ملاقات، پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق نائیجیرین وزیر دفاع میجر جنرل(ریٹائرڈ) بشیر صالحی مگاشی نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری
کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ائر چیف مارشل نے کہا کہ پاکستان اور نائیجیریا کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ علاوہ ازیں سربراہ پاک فضائیہ نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ کے ساتھ ایک علیحدہ ملاقات میں کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، معزز مہمان نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی اور فوجی تعاون میں مزید بہتری کیلیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں